ایل پی جی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے، 10 سال تک قید ہو گی: چیئرمین اوگرا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین مسرور خان----فائل فوٹو
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین مسرور خان—-فائل فوٹو

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین مسرور خان نے ایف پی سی سی آئی میں ایل پی جی اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسرور خان نے کہا ہے کہ ملکی گیس 3 ارب ایم ایم ایس ایف ڈی رہ گئی ہے، ایل پی جی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قید 10 سال تک ہو گی۔

چیئرمین اوگرا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی کا 1.3 فیصد ایل پی جی سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کورنگی میں ایک پک اپ میں ایل پی جی کی دکان دیکھی، ہوز لیک ہو رہے تھے جو خطرناک صورتِ حال ہے۔

چیئرمین اوگرا کا کہنا ہے کہ ملک میں 28 لاکھ سلنڈرز کی ضرورت ہے، ایل پی جی سلنڈرز کا معیار چیک کرنے کے لیے لیبارٹری لگائیں گے۔

ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے رکن تیمور خان نے کہا کہ 450 فیکٹریاں غیر معیاری سلنڈر بنا رہی ہیں، کیا اوگرا کراچی دفتر نے کبھی فیکٹریوں پر چھاپا مارا ہے؟

تیمور خان کا کہنا ہے کہ چند سال میں ایل پی جی کا استعمال 3 گنا ہو جائے گا، گوجرانوالہ فیکٹریز کا دورہ کیا تو وہ جنازے کا بہانہ بنا کر فیکٹریز بند کر گئے۔