ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں نواز شریف کی بریت حق اور سچ کی فتح۔ شیخ آفتاب

میاں محمد نواز شریف ہی ملک سے بیروزگاری اور غیر یقینی صورتحال کا مکمل خاتمہ کریں گے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئیر نائب صدر و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے میاں محمد نواز شریف کی ایوان فیلڈ ریفرنس میں بریت پر انھیں مبارک باد دیتےہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے نے انصاف کا بول بالا کر دیا اس فیصلے سے حق اور سچ کی فتح ہوئی اس فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف تمام مقدمات جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی تھے میاں محمد نواز شریف کا ان کیسوں سے بری ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ماضی میں ان کے خلاف انتقامی کاروائی کے تحت جھوٹے مقدمات بنائے گئے جس سے ملکی مفادات کو نقصان پہنچا اور ترقی کی جانب گامزن ملک کو اندھیروں میں دھکیلا گیا 2018 میں اگر ترقی کا سفر جاری رہتا تو آج ملک تمام تر مسائل سے نکل کر خوشحالی کی جانب گامزن ہوتا آنے والے انتخابات میں پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ نواز میاں محمد نواز شریف کو چوتھی مرتبہ ملک کا وزیر اعظم بنوائیں گے جو ملک سے اندھیرے, بیروزگاری اور غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ کریں گے باشعور عوام بھی مسلم لیگ نواز کا ساتھ دینے کو مکمل تیار ہے ملک جلد میاں نواز شریف کی قیادت میں مشکل حالات سے نکل کر ترقی کے سفر پر گامزن ہو گا