مقیم افغان شہریوں کی پاکستان کی انتخابی سرگرمیوں میں کسی امیدوار کی مدد یا فنڈنگ غیرقانونی ہے، اگر کوئی ملوث پایا گیا توقانونی حیثیت سے قطع نظر ملک بدر کردیا جائے گا۔نگران وزیرداخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیرداخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ متنبہ کیا جاتا ہے کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو روزگار فراہم نہ کریں۔ اعلامیہ وزارت داخلہ کے مطابق نگران وزیرداخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسی غیرقانونی غیرملکی کیلئے ملازمت حاصل کرنے میں مدد نہ کریں، متنبہ کیا جاتا ہے کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو روزگار فراہم نہ کریں،غیرقانونی مقیم غیرملکی یا اس کو ملازمت دینے والوں کی معلومات وزارت داخلہ کو دی جائیں، معلومات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیلپ لائن پر دی جاسکتی ہیں، مقیم افغان شہریوں کی پاکستان کی انتخابی سرگرمیوں میں کسی امیدوار کی مددیا فنڈنگ غیرقانونی ہے، اس طرح کی سرگرمی میں ملوث افغان شہری کو پاکستان میں قانونی حیثیت سے قطع نظر ملک بدر کردیا جائے گا۔
دوسری جانب مہلت ختم ہونے کے بعد گزشتہ پچیس ویں روز 25 نومبر کو پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغانستان جانے والے افغان خاندانوں جس میں مرد خواتین اور بچے شامل تھے گزشتہ دن اور رات گئے تک طورخم بارڈر کے راستے 446 خاندانوں کے2127 افراد افغانستان واپس چلے گئے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل نے اے پی پی کو بتایا کہ گزشتہ دن اور رات گئے ضلع خیبر لنڈی کوتل انٹری ہولڈنگ پوائنٹ کیمپ میں نادرہ موبائل وین میں ڈیٹا رجسٹرڈ کرنے کے 143 افغان خاندانوں جس میں 731 افراد مرد خواتین اور بچے شامل تھے جبکہ طورخم بارڈر کے راستے سپیشل اجازت نامہ پر 303 خاندان جس میں 1327 افراد واپس چلے گئے جبکہ 69 افراد ڈیپورٹ کر دئے گئے تمام افغان خاندانوں کو طورخم بارڈر کے راستے افغانستان کو خوش اسلوبی سے رخصت کر کے واپس چلے گئے ہیں۔