فجرالشرق فائیو کا انعقاد، رکن ممالک کا مہارت سے استفادہ کرنے کیلئے جذبے کا مظاہرہ

فجرالشرق فائیو کا انعقاد، رکن ممالک کا مہارت سے استفادہ کرنے کیلئے جذبے کا مظاہرہ

کثیرالملکی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق فجرالشرق فائیو کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک رکن ممالک نے مہارت اور تجربے سے استفادہ کرنے کےلیے اپنے جذبے کا مظاہرہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں کی طویل کثیر ملکی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق فجرالشرق فائیو کا انعقاد نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فجرالشرق فائیو مشق میں برادر ممالک کی خصوصی افواج کے دستوں نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان، بحرین، عراق اور کویت کی اسپیشل فورسز کے درمیان یہ ایک کثیرالقومی مشترکہ مشق ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشق کا مقصد باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو وسعت دینا ہے۔