حلقہ این اے 59 سیاسی رخ تبدیل دو مخالف حریف مفاہمت کی میز پر ساتھ چلنے کے لیے پرعزم

اپنی جدوجہد سے اس حلقے کو مسلم لیگ نواز کا ناقابل تسخیر قلعہ بنائیں گے۔ قمر السلام راجہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) حلقہ این اے 53 اور پی پی 10 میں بڑا سیاسی دھماکہ علاقہ چونترہ کی سیاست کا تیزی سے تبدیل ہوتا رخ دو سیاسی حریف ایک ٹیبل پر بیٹھ گئے یہ حلقہ جو پہلے کبھی مسلم لیگ نواز کے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا گڑھ ہوا کرتا تھا مگر اب ان کی مسلم لیگ نواز سے راہیں جدا کر کے آزاد حیثیت سے میدان میں اترنے اور اب پاکستان مسلم لیگ نواز پنجاب کے نائب صدر انجینئر قمرالسلام راجہ جو کافی حد تک متحرک ہو چکے ہیں اپنی کاوشوں سے اس حلقے میں مسلم لیگ نواز کو مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہیں .

انھوں نے چکری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری چودھری کامران اسلم اور ان کے پورے گروب کو پاکستان مسلم لیگ نواز کے عام آدمی کارواں میں شرکت کی دعوت دے دی


اسلام اباد ۔ مسلم لیگ نواز پنجاب کے نائب صدر انجینیر قمرالسلام راجہ اور سابق ایم پی اےچوہدری کامران اسلم شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں

اس موقع پر ان کے ہمراہ۔چیرمین یونین کونسل کولیاں حمید ملک قیصر عباس , چوہدری اکسیر اور ماسٹر غلام عباس بھی موجود تھے سابق ایم پی اے چودھری کامران اسلم نے ان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے دوستوں کی مشاورت سے فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا لیکن موقع پر موجود ان کے سینکڑوں دوستوں کی تالیوں کی گونج نے متوقع فیصلے کی نوعیت کا قبل از وقت اظہار کر دیا جس سے مسلم لیگ نواز کا پلڑہ مزید بھاری ہو گیا اس موقع پر انجینیر قمرالسلام راجہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنی قیادت کی جانب سے ملنے والی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اپنی محنت سے اس علاقے کو مسلم لیگ نواز کا ناقابل تسخیر قلعہ بنائیں گے اور اپنے قائدین کو جیت کر یہ سیٹ تحفے میں دیں گے