عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے اپنے کاروبار کا آغاز کر دیا

قاسم خان نے مارکینٹگ سے متعلق ایپ لانچ کر دی، جمائما خان کا تصاویر شئیر کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور جمائما کے صاحبزادے قاسم خان نے اپنے کاروبار کا آغاز کر دیا۔قاسم نے میفو نامی ایپ لانچ کر دی۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بیٹے کی اس نئی شروعات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹ سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی۔انہوں نے بیٹے کے ساتھ دلکش تصویر شئیر کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جمائما کا کہناتھا کہ وہ قاسم کی جانب سے اپنے کاروبار کے آغاز پر بہت فخر محسوس کر رہی ہوں۔انہوں نے پوسٹ میں میفو مارکیٹنگ اکا ایکس اکاؤنٹ بھی شئیر کیا۔


بتایا گیا ہے کہ میفو مارکیٹنگ دراصل فری لانسرز کے لیے بنایا گیا پلیٹ فارم ہے جس کے تحت وہ نینو، مائیکرو اور میکرو لیول پر معقول آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس ویب سایٹ پر فری لانسرز بغیر کسی پریشانی کے اپنا کانٹینٹ مونیٹائز کر سکتے ہیں۔

پیسے کمانے کے لیے فری لانسرز کے پاس زیادہ فالورز کی بھی ضرورت نہیں۔یہاں واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ آئے روز پاکستان میں خبروں کی زینت بنی رہتی ہے جس کی وجہ ان کا پاکستان سے لگاؤ ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اب بھی عمران خان کی بہترین دوست ہیں۔ بچوں کی وجہ سے دونوں کے مابین اچھے تعلقات ہیں ۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سابقہ اہلیہ ہونے کے باوجود عمران خان کی دوسری اور تیسری شادی پر انہیں مبارکباد پیش کی جبکہ وہ اکثر ان کے اچھے اقدامات اور فیصلوں کو سراہتے ہوئے بھی نظر آتی ہیں۔
جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے وقتاً فوقتاً عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ٹویٹر صارفین ” عمران خان سے محبت” سے متعلق اکثر ہی ان سے سوالات کرتے نظر آتے ہیں۔