پشاور ہائی کورٹ نے سزائے موت کے 3 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا

پشاور ہائی کورٹ نے سزائے موت کے 3 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے سزائے موت کے 3 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا۔

عدالت عالیہ سے بری ہونے والے شہزاد کیانی، تیمور فریدون اور راجا مصطفیٰ پر 2016ء میں ایکسین واپڈا یوسف شاہ کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) عدالت نے 2022ء میں ملزمان کو سزائے موت دینے کا حکم سنایا تھا۔

ملزمان نے اے ٹی سی کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت عالیہ کے 2 رکنی بینچ نے تینوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔