لاہور کا فضائی معیار آج صبح بھی خطرناک درجے تک مضرِ صحت ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں کی فضا میں آلودگی 306 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
اے کیو آئی کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بھی آج انتہائی مضرِ صحت ہے۔
کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں فضا میں آلودگی 237 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی 383 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔
آلودگی کے باعث بیمار ہونے سے بچنے کے لیے ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ صبح میں گھر سے باہر کی جانے والی ورزش سے اجتناب کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گھر کے کھڑکی، دروازے بند رکھیں تاکہ مضرِ صحت ہوا گھر میں نہ آئے، گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک لگائیں۔