کراچی کو 165ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، کراچی واٹر کارپوریشن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کا کام کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مرمتی کام آج صبح 9 سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق اس دوران کراچی کو 165 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، شہری پانی کا ذخیرہ کرلیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 72 انچ کی پائپ لائن پھٹ گئی تھی۔