راولپنڈی (نیوز ڈیسک) کمشنر راولپنڈی نے روات کی سبزی و فروٹ منڈی کے روٹ کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پرکمشنر راولپنڈی نے کہا کہ روٹ سے فروٹ منڈی جانے والوں کے ساتھ ساتھ مسافر بھی مستفید ہو سکیں گے،منڈی میں سبزی و فروٹ کی قیمت مارکیٹ کی نسبت پندرہ سے بیس فیصد کم ہیں، منڈی میں کولڈ سٹوریج کی فراہمی کے لئے بھی ہدایات دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی روات میں گاہکوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے 4 سکیورٹی گارڈز رکھے گئے ہیں،صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے آٹھ سے دس سویپرز کو منڈی میں تعینات کیا گیا ہے،سبزی منڈی میں شیڈز تیار کیے جارہے جو تکمیل کے مراحل میں ہیں۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ابتدائی چار مہینوں میں یہ شیڈز رینٹ فری ہوں گے جبکہ اس کے بعد مناسب کرایا متعین کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ میٹرو ٹریک کے ساتھ ساتھ فیڈر بسسز کا بھی آغاز کیا جائے گا،روات کے قریب سبزی و فروٹ منڈی ساڑھے 6 ایکٹر پر قائم کی گئی،60 سے زاہد بسوں کا منصوبہ بھی مکمل ہے، جلد شروع کر دیا جائے گا،پہلے مرحلے میں 20 گاڑیوں کو روٹ پرمٹ جاری کیا جائے گا۔کمشنر راولپنڈی نے مزید کہاکہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر صدر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔