ڈپٹی کمشنراسلام آباد کی شہری سہولت مراکزکو سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے شہری سہولت مراکز میں تعینات عملے کو ہدایت کی ہے کہ سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں،اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
ترجمان آئی سی ٹی کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے یہ ہدایت سٹیزن فیسلی ٹیشن سینٹر اور رجسٹریشن برانچز ایف ایٹ کے دورہ کے موقع پر کی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ، سب رجسٹرار و دیگر سٹیک ہولڈرز تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سٹیزن فیسلی ٹیشن سنٹر اور ایف ایٹ رجسٹریشن برانچ میں افسران و دیگر عملے کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو فیسلی ٹیشن سینٹر بارے ہدایت کی شہریوں کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔