مظفر گڑھ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار چنوں لغاری نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں سردار چنوں خان لغاری نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ عوام کی خدمت کے لیے تاریخی کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب کے تعاون سے پاکستان اور عوام کو معاشی تکالیف سے نجات دلانی ہے۔