راولپنڈی (نیوز ڈیسک) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے رکھ دھمیال قبرستان کا افتتاح کیا اور قبرستان کمیٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ رکھ دھمیال اہلیان راولپنڈی کا ایک دیرینہ مسئلہ تھا جس کے حل کے لئے انتظامیہ و راولپنڈی چیمبر کی مشترکہ کاوشیں رنگ لائی ہیں، رکھ دھمیال میں رکھی گئی اس افتتاحی تقریب میں صدر آر سی سی آئی و چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی ثاقب رفیق، سی ای او میونسپل کارپوریشن امجد چوہدری، پاسٹر عادل گل و دیگر چرچز کے نمائندگان نے شرکت کی، کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ رکھ دھمیال قبرستان کے لیے مختص کردہ ایک ہزار کنال زمین مختص کی گئی ہے، اس میں سے پانچ سو کنال میونسپل کارپوریشن، 200 سو کنال اراضی راولپنڈی کینٹ اور 200 کنال چکلالہ کینٹ کو دی جائے گی جبکہ اقلیتوں کے لیے سو کنال اراضی مختص کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ رکھ دھمیال قبرستان ایک ماڈل قبرستان بنایا جائے گا جس کی چار دیواری مکمل ہو چکی ہے ، قبرستان کے اندر زمین ہموار کرنے کا کام شروع ہے اور رابطہ سڑک بھی بنا دی گئی ہے، اس کے علاوہ جنازہ گاہ بھی تیار ہے اور ایسے مسیحی افراد جو مستحق ہیں وہ پنڈی میں کسی بھی جگہ موجود ہوں، میونسپل کارپوریشن آفس کال کر کے میت کو قبرستان تک لانے کے لئے میت بس اور ایمبولینس کی سہولت دے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، انہوں نے کہا قبر کی فیس پانچ ہزار مقرر کی گئی ہے اور جو شخص استطاعت نہیں رکھتا اس سے فیس نہیں لی جائے گی، میونسپل کارپوریشن اور آر ڈبلیو ایم سی قبرستان میں صفائی کا معیار برقرار رکھے گی، لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ اقلیتوں کو ہمارا آئین وہ تمام تر حقوق فراہم کرتا ہے جو پاکستان کے باقی شہریوں کو میسر ہیں تاہم ہماری کوشش ہے کہ اقلیتوں کو ان کے بنیادی حقوق سے بڑھ کر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنے آپ کو کسی طور کم نہ سمجھیں، انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے لئے قبرستان کے علاوہ بھی دیگر میونسپل سروسز کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، پاسٹر عادل گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے شہریوں کے لیے قبرستان کے لیے وسیع جگہ ملنے سے ایک بہت بڑا ریلیف ملا ہے جس کے لئے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے شکر گزار ہیں۔
بھارت :اترپردیش کی سنبھل شاہی جامع مسجد تنازعہ پر تشدد واقعات میں تین افراد ہلاک اورمتعدد زخمی
اردن میں اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب فائرنگ‘ ایک مسلح شخص ہلاک ‘تین پولیس اہل کار زخمی
ایران اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کی تیاری کررہا ہے: سینئر مشیر علی خامنہ ای
فرانس: خواتین پر جنسی تشدد کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
کینگروز گھر میں ہی ڈھیر، بھارت نے پرتھ ٹیسٹ 295 رنز سے جیت لیا
ٹینس اسٹارجوکووچ نے سابق حریف اینڈے مرے کواپنا کوچ مقررکردیا
بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ: سری لنکا نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
ایکنک کے اجلاس میں 10ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
اداکارفیروز خان اور سابقہ اہلیہ علیزے سلطان سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے