اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن (ای اینڈ ٹی ڈی) نے اعلان کیا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر اٹھائے گئے اہم اقدام کے تحت گاڑیوں کی رجسٹریشن اور فزیکل چیکنگ کے لیے ایکسائز دفاتر ہفتہ کے اختتام پر بھی کھلے رہیں گے ۔
ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر عبداللہ تبسم نے ہفتے کوبتایا کہ یہ فیصلہ 11-12 نومبر کے لئے کیا گیا ہے جس کے تحت ہفتہ کو دفاتر کھلے رہے اور( آج) اتوار کو بھی کھلے رہیں گے تاکہ شہریوں کو گاڑیوں کو فزیکل چیکنگ میں سہولوت فراہم کی جا سکے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایات پرکیا گیا ہے جو کہ عوامی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ کے عزم کی عکاسی ہے۔ یہ اقدام اسلام آباد کے شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے آئی سی ٹی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ آئی سی ٹی ڈورسٹیپ سروس ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، برتھ سرٹیفکیٹ، پاور آف اٹارنی، بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ، فیول پرمٹ، موٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر خدمات کی فراہمی کے لیے دستیاب ہوگی۔