کلرسیداں (نمائندہ حالات) پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں کے سرگرم سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کی زیر صدارت مقامی مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں سابق بلدیہ ممبر ان کارکنوں کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں راجہ ندیم احمد نے کہا ہے کہ اعلیٰ قیادت آ ئند ہ عام انتخابات میں حلقہ پی پی سیون سے تحصیل کلر سیداں سے تعلق رکھنے والوں کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کی طرف سے تحصیل کلر سیداں کی تقریباً بارہ یونین کونسلوں پر ایک الگ حلقہ بنایا گیا ہے اعلیٰ قیادت کو چاہیے کہ تحصیل کلر سیداں سے پارٹی ٹکٹ دیں تمام کارکن پارٹی ورکرز اس بات پر متحد ہو جائیں اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ نون فرانس کے سنیئر نائب صدر شیخ وسیم اکرم، پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما محمد ظریف راجہ ،سابق بلدیہ ممبران حاجی اخلاق احمد ، شیخ حسن ریاض ،عابد حسین زاہدی ،سابق چئیرمن یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین ،سابق وائس چیئرمین چوہدری شاہد گجر نے بھی خطاب کیا اور کہا ہے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت جس کو بھی ٹکٹ دے کی اس کی مکمل حمایت کریں گے اس موقع پر محمد مسعود بھٹی،سابق نائب ناظم چوہدری زین العابدین ،راجہ ظفر محمود شیخ ندیم احمد شیخ توقیر احمد،شیخ حسن سرائیکی ،حاجی غلام ربانی،راجہ افتخار پکھڑال ،حاجی صغیر ،جنید بھٹی،بیرسٹر شیخ تیمور قدوس ،محمد تنویر ناز بھٹی،سردار وسیم خان ،چوہدری طارق تاج،چوہدری نعیم بنارس، بابو ظفر اقبال ، شیخ ندیم احمد سمیت پارٹی کارکنوں اور ورکروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور آ خر میں فلسطینیوں کے حق میں دعا کی-
کسی کو ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
بیلاروس کے صدر پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
احتجاج کی بجائے یہ تحریک مسلح دہشت گردی کی کاوش ہے، مریم نواز
صدربیلاروس کا دورہ ملکی معیشت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا: عطا تارڑ
پی ٹی آئی قیادت کی اچانک عمران خان سے ملاقات، مذاکرات کی تصدیق کردی
جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے 9 جج نامزد کر دیئے
عمران خان‘ بشریٰ بی بی‘ علیمہ خان‘عارف علوی‘عمرایوب اورعلی امین گنڈا پور سمیت تین سو افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ
پی ٹی آئی احتجاج میں گنڈا پورغائب ، بشریٰ’ سلطانہ ڈاکو‘ کا کردار ادا کر رہیں: عظمیٰ بخاری
پی ٹی آئی کا احتجاج دوسرے روز میں داخل‘ قافلوں کا اسلام آباد کی جانب سفر جاری
پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز