پنجاب بھر میں 197 عارضی پولیس چوکیوں کو مستقل کر دیا گیا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ۔ فوٹو: فائل
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ۔ فوٹو: فائل

پنجاب بھر میں 197 عارضی پولیس چوکیوں کو مستقل کر دیا گیا، پولیس چوکیاں مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور شہر میں پولیس کی 21 عارضی چوکیوں کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق شیخوپورہ ریجن کی 33، فیصل آباد کی 38، گجرات کی 31، ساہیوال کی 17، راولپنڈی کی 19، بہاولپور ریجن کی 13 پولیس چوکیاں بحال کی گئی ہیں۔ 

سابق آئی جی کی طرف ختم کی جانے والی 30 چوکیوں کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق چوکیوں کی نئی عمارتوں کیلئے فنڈز بھی جلد جاری ہوں گے۔