اسلام آباد: ( ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی یاد ستانے لگی۔ نیوزی لینڈ کیخلاف فخر زمان کی زبردست سنچری اور قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کے بعد شائقین کرکٹ بے حد خوش ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ جو اس ورلڈ کپ کا حصہ نہیں ہیں، اُنہوں نے بھی اس جیت پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
نسیم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر فخر زمان اور کپتان بابر اعظم کی تصویر پوسٹ کی اور شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’پی سی بی پر ہمیشہ یقین رکھیں‘‘۔
Never count @TheRealPCB out, always believe… @Wasim_Jnr meri jaan, kya baat hai aapki! ????????
Simply incredible by @FakharZamanLive & @babarazam258, truly a joy to watch ????
Congratulations Pakistan ???????????? pic.twitter.com/uQAMcImhEk
— Naseem Shah (@iNaseemShah) November 4, 2023
اُنہوں نے وسیم جونیئر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری جان، کیا بات ہے آپ کی‘‘، نسیم شاہ نے بابر اعظم اور فخر زمان کی شاندار پرفارمنس اور پارٹنر شپ پر دونوں کی تعریف کی۔
اس پوسٹ پر جہاں شائقین کرکٹ نے تبصرے کئے تو وہیں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی پیچھے نہ رہ سکیں۔
Never count @TheRealPCB out, always believe… @Wasim_Jnr meri jaan, kya baat hai aapki! ????????
Simply incredible by @FakharZamanLive & @babarazam258, truly a joy to watch ????
Congratulations Pakistan ???????????? pic.twitter.com/uQAMcImhEk
— Naseem Shah (@iNaseemShah) November 4, 2023
حریم شاہ نے نسیم شاہ کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’کاش آپ اس ورلڈ کپ کا حصہ ہوتے‘‘۔ ٹک ٹاکر نے کہا کہ ’’واقعی! اس ورلڈ کپ میں آپ کو بہت زیادہ یاد کیا ہے‘‘۔