میلبرن : (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ بھارت کے لیے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ آسٹریلوی سکواڈ کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں، آسٹریلیا کی ٹیم بھارت میں ورلڈ کپ کے بعد پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔
ٹی 20 میچز کی سیریز نومبر اور دسمبر میں ہو گی، سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
SQUAD! There's more cricket to come in India next month, with Matthew Wade set to lead this talented bunch in five T20I's against India #INDvAUS pic.twitter.com/Mqc8cLe5Ur
— Cricket Australia (@CricketAus) October 28, 2023
آشٹن آگر انجری کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں ہیں جبکہ مچل مارش اور کیمرون گرین ورلڈ کپ کے بعد وطن واپس لوٹ جائیں گے۔ اس کے علاوہ پیٹ کمنز، مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ بھی ٹیسٹ سیزن کی تیاری کے لیے وطن واپس جائیں گے۔