قانون کے مطابق صرف تفتیش کرنے کے لیے اجازت دے رہا ہوں،جج ابوالحسنات ذوالقرنین کا راولپنڈی پولیس افسر سے مکالمہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 9 مئی واقعات کے حوالے سے راولپنڈی میں مقدمات کا معاملہ، راولپنڈی پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی۔گجرانوالہ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 9 مئی مقدمہ میں تفتیش کرنے کے لیے عدالت سے اجازت طلب کی۔گجرانوالہ پولیس نے موقف اپنایا کہ تھانہ کینٹ گجرانوالہ میں مقدمہ درج ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی تفتیش کی اجازت چاہیے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گجرانوالہ پولیس اہلکار سے استفسار کیا آپ کیا ہیں؟ گجرانوالہ پولیس اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ ممبر جے آئی ٹی ہوں، تفتیشی افسر ہوں 9 مئی مقدمہ میں، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا تفتیش کیوں کرنی ہے؟ کیا ثبوت ہیں؟ ۔
پولیس اہلکار نے بتایا چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔
تفتیشی افسر نے ریکارڈ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کو پڑھنے کے لیےدیا۔گجرانوالہ پولیس اہلکار نے کہا کینٹ گجرانوالہ پر حملہ ہوا تھا، وہی وقوعہ ہے، 14 پولیس ملازم زخمی ہوئے، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا پہلے تفتیش نہیں کی کیا؟ ۔پولیس اہلکار نے بتایا نہیں، پہلے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش نہیں کی۔
عدالت نے گجروالہ پولیس کی استدعا مسترد کر دی جب کہ راولپنڈی پولیس افسر نے عدالت میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں شامل تفتیش کرنا ہے،جج نے پوچھا کیا اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کو شاملِ تفتیش کیاگیا؟ ۔عدالت کو پولیس اہلکار نے بتایا کہ دونوں کو شاملِ تفتیش نہیں کیا، شریک ملزمان کے بیانات پر شامل تفتیش کرنا ہے،ہمارے پاس راولپنڈی میں 9 مئی واقعات سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ بھی موجود ہے۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کا جائزہ لیا۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا قانون کے مطابق صرف تفتیش کرنے کے لیے اجازت دے رہا ہوں۔