دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار700 کیوسک اور اخراج 40 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد9 ہزار500 کیوسک اور اخراج 9 ہزار500کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار 300 کیوسک، 16 ہزار300 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار500 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 100کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1527.54 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.554 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1206.25 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.738 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.10 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.080 ملین ایکڑ فٹ ہے۔