جنوبی افریقہ سے ٹاکرا، قومی ٹیم کل چنئی میں پریکٹس کرے گی

چنائی: (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کل چدم برم سٹیڈیم چنئی میں پریکٹس کرے گی۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کل چنئی میں پریکٹس کرے گی، پاکستان ٹیم کے کھلاڑی تین گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن کریں گے۔

شاہین کوچز کی زیر نگرانی پریکٹس کریں گے، پریکٹس سیشن شام 6 سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا، گرین شرٹس کا اگلا میچ 27 اکتوبر کو جنوبی آفریقہ کے خلاف چدم برم سٹیڈیم چنئی میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں اب تک پانچ میچ کھیل چکی ہے جس میں سے 2 فتح جبکہ 3 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔