کراچی میں منعقدہ آرچری ایونٹ میں لڑکوں کے ساتھ لڑکیاں بھی پیش پیش

کراچی: (سپورٹس ڈیسک) شہر قائد میں تیر چلانے اور ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے مقابلے آرچری ایونٹ میں لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں نے بھی خوب نشانے لگائے۔

تیر اندازی ایک قدیم کھیل ہے، دور جدید میں اس مقابلے میں خواتین بھی بڑی دلچسپی سے حصہ لیتی ہیں، شہر قائد میں آرچری چیمپئن شپ میں لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کس میں کتنا ہے دم، یہ دکھانے کیلئے ہر نشانے باز نے ٹارگٹ پر خوب تیر برسائے، کسی کا تیر نشانے پر لگا تو کوئی اگلی بار کیلئے پر عزم نظر آیا۔

اس موقع پر تیر اندازوں کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں شرکت کر کے انجوائے کیا، اس طرح کے مقابلے ہوتے رہنے چاہئیں جبکہ والدین نے بھی چیمپئن شپ کو خوب سراہا۔

نیشنل کوچنگ سینٹر میں ہونے والے آرچری مقابلوں میں شہر بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔