شیخ رشید احمد کی گرفتاری کو 29 دن گزر گئے آج تک پتا نہ چل سکا وہ کہاں ہے، شیخ راشد شفیق

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے حوالے سے سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق نے کہاہے کہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کو 29 دن گزر گئے اج تک پتا نہ چل سکا وہ کہاں ہی ۔ اپنے بیان میں راشد شفیق نے کہاکہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کو 29 دن گزر گئے اج تک پتا نہ چل سکا وہ کہاں ہی ۔
انہوںنے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی کاز لسٹ بدھ کی جگہ جمعرات کا دن پنجاب پولیس کو بازیابی کے لیے دیا ہوا ہے۔ سابق ایم این اے نے کہاکہ یہ سراسر ظلم و زیادتی ہے سینیئر سیاست دان 17 مرتبہ وزیر رہنے والا شخص کا کچھ پتہ نہیں،شیخ رشید احمد نے ملک کی خدمت کی ان پر کوئی کرپشن کا داغ نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید احمد نے شہر کی بیٹیوں کے لیے تعلیمی ادارے بنائے،شہریوں کے لیے ہسپتال بنوائے ۔

شیخ راشد شفیق نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ پر میرا پورا یقین ہے ،سابق وفاقی وزیر کو اٹھا کیا جاتا ہے غریب عوام کا کون احساس کرے گا ۔ شیخ راشد شفیق نے کہاکہ ہر ادارے سے درخواست ہے ہمیں شیخ رشید احمد کی خیریت کا بتایا جائے ،شیخ رشید احمد کو عدالت پیش کیا جائے ہمیں جیلوں سے گھبراتے نہیں ۔ شیخ راشد شفیق نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ ہے جب بھی کسی شخص کو پکڑا جاتا 48 گھنٹوں میں پیش کیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تاریخ میں پہلا ایسا سیاست دان ہے جس کا کچھ پتا نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری سے ہم فکر مند ہیں دو مرتبہ کرونا کا اٹیک ہوا ،دل کے مریض ہیں ۔ سابق وزیر نے کہاکہ پوری قوم سے اپیل ہے شیخ رشید احمد کی خیریت کی دعا کریں۔