محکمہ ماحولیات کے اینٹی سموگ سکواڈ کی پنجاب بھر میں بڑی کارروائیاں شروع

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ڈی جی ماحولیات ظہیر عباس ملک کی ہدایت پر سخت ایکشن کرتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ماحولیات راشد کمال الرحمان کی ہدایات پر سموگ سیزن میں دن رات محکمہ کے سکواڈز کام کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں لاہور میں 21 پائرولیسس پلانٹس کے بجلی کنکشن منقطع کر تے ہوئے آخری وارننگ دی گئی جبکہ راولپنڈی میں لگے 7 پائرالوسز پلانٹس کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

پائرالسز پلانٹس کی تنصیب اور آپریشن مکمل غیر قانونی ہے لیکن اس کے باوجود بغیر خوف خطر یہ کام راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں جاری تھا۔ ان پلانٹس میں غیر قانونی طور پر کاربن بنایا جارہا تھا۔اس کے علاوہ کمشنر راولپنڈی کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ماریہ کی سربراہی میں اینٹی سموگ سکواڈ نے کارروائی کی۔ پائرالوسز پلانٹ کو موقع پر مسمار کردیا گیااور ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ سمو گ سیزن میں پنجاب حکومت کے سخت احکامات کے باوجود کاربن بنانے کا غیر قانونی کام جاری تھا۔ ان پلانٹس سے 400ٹن کاربن بنایا جاچکا ہے جو موقع پر موجود جبکہ مزید بنانے کا عمل بھی جاری تھا۔