راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان انٹر میڈیٹ پارٹ ون (سالانہ 2023)کے نتائج جاری کردیئے گئے ۔منگل کو کنٹرولر امتحانا ت پر وفیسرساجد محمود فاروقی نے کنٹرولر آفس میں نتائج کا اعلا ن کر تے ہوئے کہا کہ امتحان انٹر میڈیٹ پارٹ ون (اینول)2023میں 65400امیدواران نے داخلہ بھجوایا جبکہ63892 امیدواران شامل امتحان ہوئے۔
مذکورہ امتحان میں 25625طلباجبکہ38267طالبات شامل امتحان ہوئیں۔ ریگولر امیدواران کی تعداد58843اور پرائیویٹ امیدواران کی تعداد5049 تھی۔ مذکورہ امتحان میں 27896امیدواران کامیاب ہوئے جبکہ35848فیل ہوئے۔ کامیابی کا تناسب43.66فیصد رہا۔طالبات کی شرح کامیابی50.74 فیصد جبکہ طلبا کی شرح کامیابی 33.09فیصد رہی1500امیدواران غیرحاضر ہوئے۔
نتائج بورڈ کی ویب سائیٹwww.biserawalpindi.edu.pk پربھی ملاحظہ کئے جا سکتے ہیں اس سلسلہ میں کسی بھی دشواری یا معلومات کے لئے کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر ز0515450917 اور0515450918پر رابطہ کیا جا سکتا ہے یا اسسٹنٹ کنٹرولر رانا محمد الیاس کے موبائل نمبر 03335464775 یا کوارڈینٹر سید وجاہت حسین شاہ کے موبائل نمبر03115108770 نیز طلبا و طالبات کی سہولت کے پیش ِنظران کے نتائج ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے موبائل نمبر ز پر بھجوا دیئے گئے ہیں نیز ریگولر ادارہ جات کو نتائج گزٹ ان کے پورٹل پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔