پی این ایف نیٹ بال کپ 2023 نیشنل کوچنگ سینٹر میں شروع ہوگیا

طلباء تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں۔ عمران یوسف کا افتتاحی تقریب سے خطاب

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پی این ایف نیٹ بال کپ 2023 نیشنل کوچنگ سینٹر میں شروع ہوگیا 4 روزہ گرلز اینڈ بوائز ایونٹ میں 48 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں پولیس بینڈ نے بہترین پرفارمنس پیش کی فضا میں غبارے بھی چھوڑے گئے پہلے میچ میں حبیب گرلز اسکول نے الفا پی ای سی ایچ ایس کو 9-0 دوسرے میں سٹی اسکول یو آر سی کیمپس نے بیکن لائٹ کو 3-1 ، تیسرے میں ٹرینٹی گرلز اسکول نے سٹی اسکول نارتھ ناظم آبادکو 3-1 ، چوتھے میں حبیب گرلز اسکول نے ناصرہ اسکول کورنگی کو 12-0 ، پانچویں میں کراچی گرامر (W) نے الفا اسکول PECHS کو 4-0، چھٹے میں کراچی گرامر ڈبلیو نے ناصرہ اسکول ملیر کو 4-1، ساتویں میں الفا اسکول پی ای سی ایچ ایس نے ناصرہ اسکول کورنگی کو 5-0، آٹھویں میں کراچی گرامر نے ایس ٹی جوذف گرلز کالج کو 4-3، نویں میں سٹی اسکول پی اے ایف نے الفا کالج پی ای سی ایچ ایس کو 13-1، دسویں میں کراچی گرامر (جی) نے ہائی برو کالج کو 12-0، گیارہویں میں حبیب اسکول نے الفا پی ای سی ایچ ایس کو 10-2، بارہویں میں ایلیٹ نیٹ بال اور آئی او بی ایم یونیورسٹی وائٹ کے درمیان 11-11 سے برابر ، تیرہواں میچ میں کراچی یونیورسٹی نے آئی او بی ایم یونیورسٹی (ریڈ) کو 11-1 سے ہرادیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر عمران یوسف تھے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء تعلیم کے ساتھ اسپورٹس کی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں ۔ نیٹ بال کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا کہ نیٹ بال میں نئے ٹیلنٹ کو آگے لارہے ہیں جنرل سیکریٹری سید گوہر رضا نے کہا کہ ایونٹ کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔علاوہ ازیں مدثرآرائیں نے مہمان خصوصی کو شیلڈ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر میچ آفیشلز شازیہ یوسف، قرة العین، قدسیہ راجہ، کریم بانو، فاطمہ انصاری، ماہین علیم، وے جیک، نشا، قدسیہ انور، یاسر، نزاکت خان، ارباز ملک، مہمانوں میں ایم ریاض اور محمد ارشد بھی موجود تھے۔