فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید علی رضا شاہ ، حوالدار نثار احمد شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے آپریشن 8اور 9اکتوبر کی رات کو کیا۔ آئی ایس پی آر
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے ژوب میںآ پریشن کے دوران 5دہشتگرد ہلاک کردیے، فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید علی رضا شاہ ، حوالدار نثار احمد شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کو گھیرے میں لیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد مارے گئے۔
آپریشن کے دوران فورسز نے پانچ دہشتگرد ہلاک کردیے۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید علی رضا شاہ شہید ہوگئے، شہید میجر سید علی رضا شاہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو فرنٹ سے لیڈ کررہے تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں وہاڑی کے 38 سالہ حوالدار نثار احمد بھی شہید ہوگئے، شہید میجر سید علی رضا شاہ سرگودھا کے رہائشی تھے۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن 8 اور 9 اکتوبر کی رات کو کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز بہاد ر جوانوں کی مقروض ہیں اور ان پر فخر کرتی ہیں۔ علاقے میں موجود دیگر دہشتگرد وں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔