راولپنڈی،ہولی فیملی ہسپتال میں سانپ نے خوف و ہراس پھیلادیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ہولی فیملی ہسپتال میں زہریلے سانپ نے خوف و ہراس پھیلا دیا، ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر سانپ کو قابو کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہولی فیملی کے برن یونٹ میں زہریلا سانپ داخل ہوگیا جسے ایک مریض کے اٹینڈنٹ نے دیکھ لیا اور شور شرابا شروع کردیا جس کے بعد یونٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔سانپ کی موجودگی کا علم ہونے پر ہسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو 1122 عملے کو طلب کر لیا، ریسکیو ٹیم نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو قابو کر لیا۔ریسکیو 1122 کے جوان سانپ کو بوتل میں بند کر کے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کے مطابق سانپ کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا جائے گا۔