راولپنڈی،غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں بلیو ورلڈ سٹی، ایولون سٹی اور عبداللہ سٹی کے خلاف گرینڈ آپریشن

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ ہمراہ آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کی زیر صدارت پولیس سٹیشن چونترہ میں اعلی سطح اجلاس

راولپنڈی (حالات نیوز )اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف جاری آپریشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر راولپنڈی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آر ڈی اے کی جانب سے چار روزہ کامیاب آپریشن کیا گیا۔ آپریشن ٹیم نے تین غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں بلیو ورلڈ سٹی، ایولون سٹی اور عبداللہ سٹی کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔

آپریشن ٹیم نے غیر قانونی سوسائٹیز کے بنکرز، گیٹس اور دفاتر کو سر بمہر کر دیا۔ آر ڈی اے نے منظور شدہ اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں بل بورڈز’ پرنٹ’الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو اگاہی دینے کے لیے تشہیر کی ۔70 نجی ہاؤسنگ سکیمیں آر ڈی اے سے منظور شدہ ہیں ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کی جانب سے قتل ‘قبضہ’ فائرنگ سمیت غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں 345 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے 270 مقدمات غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں درج کیے گئے ہیں ۔ان مقدمات میں ملوث میں 274 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

عوام غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں ،غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے ذریعے لوگوں کو مالی نقصان پہنچایا گیا۔غیر قانونی زمینوں پر قبضے کاسد باب ہونا چاہیے ۔ میڈیا ‘سوشل میڈیا ‘یوٹیوبرز اور بل بورڈز کے ذریعے عوام کو آگاہی دی جائے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔اکتوبر کے مہینے میں جن زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز نہیں ہے’ کمپیوٹرائز کر لیا جائے گا – ہاوسنگ سوسائٹیز متعلقہ تھانے سے جانچ پرتال کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کے سیکورٹی گارڈز رکھنے کی پابند ہوں گی- میں اور آر پی او آپریشن کی براہ راست نگرانی کریں گے۔ غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا جائے گا۔کمشنر راولپنڈی

آر ڈی اےاور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے وہ افسران جو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی سرگرمیوں کا حصہ تھے ان کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا اغاز کر دیا گیا ہے۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹ خریدنے اور بیچنے پر مکمل پابندی ہے ۔ کمشنر راولپنڈی

آر ڈی اے کی ویب سائٹ پر روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں تفصیلات درج کی جاتی ہیں۔ غیر قانونی ہتھیار رکھنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا ۔آر پی او راولپنڈی

وہ سکیورٹی گارڈ جو رجسٹرڈ کمپنیوں سے نہیں لیے گئے انہیں اور ان کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے گا ۔ پچھلے چند سالوں میں درج کرائے گئے مقدمات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ سب کاروائیاں قانون کے دائرے میں ہوں گی۔آر پی او راولپنڈی

عوام کو لوٹنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی وجہ سے امن و امان کے مسائل پیدا ہوئے ۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف موثر کاروائی کے لیے پولیس انتظامیہ کے ساتھ مل کر آپریشن کر رہی ہے۔ سی پی او راولپنڈی

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی جانب سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے فائرنگ کی جاتی تھی جس پر گزشتہ 6 ماہ میں موثر کنٹرول کیا گیا ہے۔
فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے خلاف قانون کے مطابق بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ آپریشن کے بعد بھی فورس علاقے میں موجود رہے گی تاکہ قبضہ مافیا دوبارہ سرگرم نہ ہو۔ سی پی او راولپنڈی….