راولپنڈی(نیوز ڈیسک) گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے خطرناک وار نہ رک سکے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد روان سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1093 تک پہنچ گئی محکمہ صحت کے ذرئع کے مطابق اس وقت ہولی فیملی ہسپتال میں 54، ڈی ایچ کیو میں 41 اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 35 افراد زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ 11 افراد کی حالت تشویشناک ہے ادھر ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ24گھنٹے میں ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 49 مقدمات درج کرنے کے ساتھ لاروا برآمدگی پر 2 عمارتیں سیل کی گئیں اسی طرح 5 افراد کوچالان ٹکٹ جاری کر کے 49 ہزار 250 روپے جرمانہ عائد کیا گیااس طرح رواں سیزن میں مجموعی طور پر 3340 مقدمات درج کرنے کے ساتھ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 554 عمارتوں کو سیل کیا گیااور 972 افراد کوچالان ٹکٹ جاری کر کے مجموعی طور پر 55 لاکھ 3 ہزار 250 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
اب سو موٹو نہیں لے سکتے، ہم ٹرک کی بتی کے پیچھے لگے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ
شاہد خاقان عباسی نے 26 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی
انٹرنیٹ کی سپیڈ ویسی نہیں جس طرح ہونی چاہیئے، وزیرمملکت آئی ٹی کا اعتراف
جی ایچ کیو حملہ کیس: شیریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد
قوم تیار رہے جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، عمران خان
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی
مذاکرات میں حکومت سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں ، اسد قیصر
پاکستان بحرِ ہند میں سمندری تعاون کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے، صدر مملکت
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کی بات کی قدر ہے، رانا ثناءاللہ
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کی مذمت، رپورٹ طلب