پنجاب آرٹس کونسل میں جشن عید میلاد النبیؐکے موقع پر محفل سماع کا انعقاد

برصغیر پاک و ہند میں قوالی کے ذریعے اسلام پھیلایا گیا،ڈائریکٹر وقار احمد

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب آرٹس کونسل میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پر مسرت موقع پر محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔ محفل سماع کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد تھے۔محفل سماع میں عالمی شہرت یافتہ قوال راجہ حامد علی نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی۔
ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقاراحمد نے کہاکہ قوالی جذبات کے اظہار کا منفرد انداز ہے،برصغیر پاک و ہند میں قوالی کے ذریعے اسلام پھیلایا گیا۔قوالوں نے خوبصورت انداز میں حضرت محمدؐ سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔ملک پاکستان میں قوالی کا فن کبھی زوال پذ یرنہیں ہوگا۔ محفل سماع انسان کو روحانی سکون مہیا کرتی ہے۔ قوالی کے ذریعے صوفیا نے امن، محبت، بھائی چارے، برداشت اوررواداری کے پیغام کو فروغ دیا۔

آج بھی قوالی سن کر سامعین پر واجد طاری ہو جاتا ہے اور وہ اپنے آپ کو ایک ایسی دنیا میں محسوس کرتے ہیں، جہاں نفرتوں او ر تنگ دستی کا د ور دور تک کوئی نشان نہیں ہوتا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد سلیمان نے کہا کہ بر صفیر میں قوالی کا فن امیر خسر ہ سے منسوب ہے،قوالی کی یہ روایت چشتی گھرانے سے ہوتی ہوئی آج کی جدید قوالی تک جا پہنچی ہے۔جس کو بام عروج عزیز میاں، نصرت فتح علی خان اور صابری برادرز نے پہنچایا۔محفل کے آخر میں ڈائر یکٹر آرٹس کونسل نے راجہ حامد علی اور حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا۔محفل میں عام شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔محفل میں عام شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔