آشوب چشم کا پھیلائو، پنجاب بھر میں سکولوں کیلئے الرٹ جاری

لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ تعلیم پنجاب نے آشوب چشم کے پھیلا ئوکے باعث صوبہ بھر کے سکولوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔

آشوب چشم کے پھیلا ئوکے پیش نظر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں بچوں کو بیماری سے آگاہی کیلئے سکولوں میں زیرو پیریڈ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ آشوب چشم سے بچا ئوکیلئے محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کیا جائے اور طلبا ء کو بیماری اور اس سے بچا کی تدابیر بتائی جائیں۔