پی پی رہنما کے بھائی سمیت متاثرہ مریضوں کی بڑی تعداد ہسپتالوں میں داخل،وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے ایکشن لیتے ہوئے سٹاک مارکیٹ سے منگوانے کا حکم دے دیا
لاہور(نیوز ڈیسک) مقامی ٹیکنیشن کا تیار کردہ انجکشن آنکھوں کو متاثر کرنے لگا ہے۔ اویسٹن انجکشن لگانے والی مریضوں کی بڑی تعداد ہسپتالوں میں داخل ہو چکی ہے۔ اویسٹن انجکشن سے آنکھوں کے اندر شیدید انفیکشن پھیلنے لگی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اویسٹن انجکشن شوگر کے مریضوں کی متاثرہ آنکھوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے ایکشن لیتے ہوئے سٹاک مارکیٹ سے منگوانے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما چودہری منظور کے بھائی سمیت دیگر درجنوں مریض متاثر ہوئے ہیں۔ معروف آئی سرجن پروفیسر اسد اسلم نے اس حوالے سے محکمہ صحت کو آگاہ کردیا۔پروفیسر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ اویسٹن انجکشن سے مریضوں کی بینائی متاثر ہورہی ہے۔
مقامی نوید نامی ٹیکنیشن اچھے طریقے سے تیار نہیں کر پارہا۔ بہتر انجکشن کے لیے شوکت خانم سے اویسٹن انجکشن کی خریداری کی جائے ۔ محکمہ صحت کو اس انجکشن کے بارے خط لکھ رہا ہوں۔دوسری جانب کراچی اور سندھ کے مختلف شہروں میں آشوب چشم میں اضافے کے بعد اب لاہور میں بھی آنکھوں کے مرض میں اضافہ ہورہا ہے۔لاہور شہر میں آشوب چشم کے کیسز میں اضافہ ہونے کے سبب میو اسپتال کے شعبہ امراض چشم میں روز آشوب چشم میں مبتلا 40سے 50مریض آرہے ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ نے انفیکشن سے متاثرہ افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آنکھوں پر کالا چشمہ لگانے کا کہا گیا ہے۔ ماہر امراض چشم نے صحت مند افراد کو متاثرہ شخص کی آنکھوں میں دیکھنے سے بھی پرہیز کی ہدایت کی ہے کیونکہ انفیکشن متاثرہ شخص کی آنکھوں میں دیکھنے سے بھی پھیلتا ہے۔ماہر امراض چشم کے مطابق متاثرہ شخص اپنے ہاتھ صاف رکھے اور ہتھیلی سے آنکھوں کو نہ مسلے۔اس کے علاوہ انفیکشن سے متاثرہ افراد اپنا رومال، تولیہ بچوں کی پہنچ سے دور رکھے۔