عام انتخابات کی تیاریاں شروع کریں، الیکشن کمیشن کا صوبائی چیف سیکریٹریز کو مراسلہ

پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز کو الییکشن کمیشن کی طرف سے مراسلہ ارسال کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو ہنگامی مراسلہ ارسال کرتے ہوئے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا حکم دے دیا۔پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز کو الییکشن کمیشن کی طرف سے مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے مراسلے میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت تمام ایگزیکٹوز الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔
مراسلے کے مطابق چیف سیکرٹریز انتخابات کی تیاریوں کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ چیف سیکریٹریز متعلقہ کمشنرز کو بھی ضلعی الیکشن کمیشن نے فوری رابطے کی ہدایت دیں۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن کروانے کا اعلان کر دیا ۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں گیا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروا دئیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق آج الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیا۔ 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ اعتراضات کے بعد حتمی فہرست 30 ستمبر کو جاری کیا جائے گی۔اس کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروا دئیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان کر دیا،الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ تمام جماعتوں کو اب الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے،الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کو مکمل کرنے کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کرتا ہے۔
الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کرنے کی تجاویز پیش کی گئی تھیں،حلقہ بندیوں کے بغیر ون مین ون ووٹ کا تصور ختم ہو جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئین و قانون کے مطابق حلقہ بندیاں کر رہا ہے۔