الیکشن کی تاریخ دیئے جانے پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی

ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس میں 420پوائنٹس کا اضافہ، 100انڈیکس 46ہزار 309پوائنٹس پر پہنچ گیا

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) الیکشن کی تاریخ دیئے جانے پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن کروانے کا اعلان کر دیا ۔الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں گیا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروا دئیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق آج الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیا۔ 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ اعتراضات کے بعد حتمی فہرست 30 ستمبر کو جاری کیا جائے گی۔اس کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروا دئیے جائیں گے۔الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی مثبت اثرات دیکھنے میں آئے ہیں۔
الیکشن کی تاریخ دیئے جانے پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس میں 420پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ 100انڈیکس 46ہزار 309پوائنٹس پر پہنچ گیا۔جب کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو محدود پیمانے پر تیزی رہی۔ اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی اور انڈیکس میں 100سے زاید پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 45800پوائنٹس سے بڑھ کر45900پوائنٹس ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 31ارب روپے سے زاید کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور49.53فیصد کی حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
علاوہ ازیں مارکیٹ میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے۔گذشتہ روز بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔