9 مئی واقعات، عمران خان سمیت تمام ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں

عمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے، ایجنسیز کی رپورٹ ملنے پر چالان جمع کروادیا جائے گا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کی بریفنگ

لاہور (نیوز ڈیسک) سانحہ 9 مئی سے متعلق درجات مقدمات پر پولیس نے بریفنگ دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کا کہنا ہے کہ نو مئی کے مرکزی مقدمہ تمام مقدمات میں 120 بی کی دفعات لگادی گئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے۔ بغاوت کی دفعات پراسیکیوشن نے چالان پر اعتراضات لگائے۔ بغاوت کی دفعات پراسکیوشن کی جانب چالان پر اعتراضات لگانے کے بعد ایزاد کی گئیں۔ ایجنسیز کی رپورٹ ملنے پر چالان جمع کروادیا جائے گا۔ چالان جمع کروانے سے قبل پراسکیوشن کے تمام اعترضات دور کردیے گئے ہیں۔
اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے پراسیکیوشن نے سانحہ 9 مئی سے ملحقہ جناح ہائوس حملہ کیس سے متعلق مقدمہ کا چالان اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا تھا اور ہدایات جاری کی ہیں کہ پراسیکیوشن کی جانب سے عائد کئے گئے اعتراضات کو دور کر کے مقدمہ کا چالان دوبارہ پیش کیا جائے۔ یاد رہے کہ لاہور میں 9 مئی کے واقعات میں پولیس نے دہشت گردی دفعات کے تحت 14ایف آئی آرز درج کیں ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہائوس حملہ اور جلائو گھیرائو کیس میں مراد سعید اور فرخ حبیب سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماں کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کی ہے۔پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے دانستہ طور پر چھپ رہے ہیں، ملزموں کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔ لاہور پولیس نے 9مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے دوبارہ کریک ڈائون شروع کردیا ہے۔