ویلٹا اسپانیا ریس :سلووینیا کے سائیکلسٹ پریموز روگلک نے 17واں مرحلہ جیت لیا

میڈرڈ : (سپورٹس ویب ڈیسک ) سلووینیا کے 33 سالہ سائیکلسٹ پریموز روگلک نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 17 واں مرحلہ اپنے نام کیا ،ان کی ریس میں یہ دوسری سٹیج فتح ہے۔

ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 78 واں ایڈیشن سپین میں جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے، ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔

ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس سپین میں جاری ہے ، ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا سترہویں مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ جو 124.4کلو میٹر پر محیط تھا، 33 سالہ سائیکلسٹ پریموز روگلک نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

سلووینیا کے 33 سالہ سائیکلسٹ پریموز روگلک نے 17ویں راؤنڈ کا مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے 15 منٹ اور 56سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ڈنمارک کے 26 سالہ سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈنے ریس کے 17ویں مرحلے میں دوسری ،امریکی سائیکلسٹ سیپ کس نے تیسری ،سپین کے میزبان سائیکلسٹ میکل لینڈانے چوتھی جبکہ نیدرلینڈز کے سائیکل سوار واؤٹ پوئلزنے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

امریکی سائیکلسٹ سیپ کس کا ریڈ جرسی پر قبضہ برقرار ہے ، ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس17ستمبر کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اختتام پذیر ہوگی۔