اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی میں کلر سیداں کے اراضی ریکارڈ سینٹر میں مبینہ جعلی دستاویزات پر زمین کی فروخت پر متعلقہ تحصیلدار سمیت 3 افراد کو طلب کر لیا

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی میںکلر سیداں کے اراضی ریکارڈ سینٹر میں مبینہ جعلی دستاویزات پر زمین کی فروخت پر متعلقہ تحصیلدار سمیت 3 افراد کو طلب کر لیاہے اور ہدائیت کی ہے کہ 14 ستمبر کو اراضی کے حوالے سے تمام ریکارڈ لے کر پیش ہوں اینٹی کرپشن نے یہ نوٹس متاثرہ شہری کی درخواست پر جاری کئے ہیں شہری کی جانب سے اینٹی کرپشن کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ ملزمان نے 26 اگست کو 5 مرلے زمین کو 5 کنال 12 مرلے ظاہر کیااور 10 کنال اراضی کا 11 لاکھ بطوربیعانہ وصول کیالیکن دستاویزات کی پڑتال کرنے پر زمین 5 مرحلہ پائی گئی جس پر اینٹی کرپشن نے تحصیلدار محمود احمد بھٹی اور اراضی ریکارڈ کے ملازم شعبان حیسن سمیت3افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14ستمبر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے