راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان انٹر میڈیٹ (فرسٹ اینول) 2023کے نتائج کا اعلان کردیا۔چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانا ت پر وفیسرساجد محمود فاروقی نے بورڈ کانفرنس روم میں نتائج کا اعلا ن کر تے ہوئے کہا کہ امتحان انٹر میڈیٹ (فرسٹ اینول) 2023میں 62395امیدواران نے داخلہ بھجوایا جبکہ61391 امیدواران شامل امتحان ہوئے۔
مذکورہ امتحان میں 24056طلباجبکہ37335طالبات شامل امتحان ہوئیں۔ ریگولر امیدواران کی تعداد44650اور پرائیویٹ امیدواران کی تعداد16741 تھی۔ مذکورہ امتحان میں 33111امیدواران کامیاب ہوئے جبکہ28215فیل ہوئے۔
کامیابی کا تناسب53.93فیصد رہا۔طالبات کی شرح کامیابی60.34 فیصد جبکہ طلباء کی شرح کامیابی44فیصد رہی894امیدواران غیرحاضر ہوئے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائیٹwww.biserawalpindi.edu.pk پربھی ملاحظہ کئے جا سکتے ہیں اس سلسلہ میں کسی بھی دشواری یا معلومات کے لئے کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر ز0515450917 اور0515450918پر رابطہ کیا جا سکتا ہے یا اسسٹنٹ کنٹرولر رانا محمد الیاس کے موبائل نمبر 03335464775 یا کوارڈینٹر سید وجاہت حسین شاہ کے موبائل نمبر03115108770 نیز طلباء و طالبات کی سہولت کے پیش ِ نظران کے نتائج ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے موبائل نمبر ز پر بھجوا دیئے گئے ہیں نیز ریگولر ادارہ جات کو نتائج گزٹ ان کے پورٹل پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔
کسی کو ملک میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
بیلاروس کے صدر پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
احتجاج کی بجائے یہ تحریک مسلح دہشت گردی کی کاوش ہے، مریم نواز
صدربیلاروس کا دورہ ملکی معیشت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا: عطا تارڑ
پی ٹی آئی قیادت کی اچانک عمران خان سے ملاقات، مذاکرات کی تصدیق کردی
جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے 9 جج نامزد کر دیئے
عمران خان‘ بشریٰ بی بی‘ علیمہ خان‘عارف علوی‘عمرایوب اورعلی امین گنڈا پور سمیت تین سو افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ
پی ٹی آئی احتجاج میں گنڈا پورغائب ، بشریٰ’ سلطانہ ڈاکو‘ کا کردار ادا کر رہیں: عظمیٰ بخاری
پی ٹی آئی کا احتجاج دوسرے روز میں داخل‘ قافلوں کا اسلام آباد کی جانب سفر جاری
پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز