کولمبو: (سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 258 رنز کا ہدف دے دیا۔
کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما 93 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
Bangladesh's chase is underway in Colombo as Sri Lanka set a target of 258.#SLvBAN | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/URb3w7lqBE
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 9, 2023
سری لنکا کے دیگر کھلاڑیوں میں کوشال مینڈس نے 50، پتھم نسانکا نے 40 اور داسن شاناکا نے 24 رنز کی اننگز کھیلی، بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد اور حسن محمود نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔