نیویارک : (سپورٹس ڈیسک) یوایس اوپن ٹینس 2023 مینز سنگلز مقابلوں میں عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ اور عالمی نمبرتین ڈینیئل میدویدوف فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔ سربیا سے تعلق رکھنے والے نواک جووچ نے امریکی کھلاڑی بین شلٹن کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ۔
یو ایس گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 3-6، 2-6 اور 6-7 کے نتائج کے ساتھ پہلے سے تیسرے سیٹ میں کامیابی حاصل کی اور پہلے کھلاڑی کے طور پر یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے۔
دوسری جانب روسی ٹینس سٹار عالمی نمبر تین ڈینیئل میدویدوف نے شہرہ آفاق ٹینس سٹار،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کو شکست دے دی ۔
روسی سٹار نے دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو 7-6(3)، 6-1، 3-6، 6-3 سے شکست دے کر یو ایس اوپن کے فائنل میں جگہ بنالی ۔
A 15th meeting awaits Sunday. pic.twitter.com/ZrUCzbwXDo
— US Open Tennis (@usopen) September 9, 2023
27 سالہ میدویدوف کا مقابلہ اتوار کو نواک جوکوچ سے ہوگا جس میں وہ جوکووچ کو 24 واں سلیم ٹائٹل حاصل کرنے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔