کراچی: (نیوز ڈیسک) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےمنگھو پیر میں فٹبال سٹیڈیم کا افتتاح کر دیا، منگھو پیر میں شاندارفٹبال گراؤنڈ سندھ حکومت کے اشتراک سے تعمیر کیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منگھو پیر میں فٹبال سٹیڈیم کا قیام علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، ابھی تو منگھو پیر کا ٹاؤن چیئرمین اور میئر کراچی ہمارا ہوا ہے، میں جب پہلی بار اس گراؤنڈ میں آیا تو جنگل میں منگل کا سماں دیکھا۔
Happy to have inaugurated the Manghopir Football Stadium ⚽️???? along with Shahida Rehmani sahiba, Town Chairman Haji Nawaz Brohi & other #PPP workers. Inshallah more of such public spirited projects will be opened up for public #KarachiWorks pic.twitter.com/5qysPZkF7L
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) September 6, 2023
میئر کراچی نے کہا کہ یہاں پہاڑوں کے بیچ میں خوبصورت گراؤنڈ ہے، گزری، ابراہیم حیدری اور ماڑی پور سے الیکشن لڑوں گا، پیپلز پارٹی کا میئر سارے شہر کی نمائندگی کرتا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی والوں کو وہ شخص چاہیے جو کام کر سکے، میں مگر مچھ کے آنسو نہیں بہاؤں گا، کل ایک چیمپئن آیا تھا اور کہہ رہا تھا ہم نے کراچی والوں کو بہت کچھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں میاں نوازشریف صاحب کا احترام کرتا ہوں، میں ن لیگ کی قیادت کو کہوں گا ان گائیڈڈ میزائل کو بھیجنے سے تعلقات خراب ہوں گے۔