تحصیل سٹی کے پٹوار سرکل نیاز بیگ میں رقبوں کے ریکارڈ میں جعلسازی کی گئی، جعلی دستاویزات بنائی گئیں
لاہور(کرائم ڈیسک) پٹواریوں کا 5ارب روپے سے زائد کرپشن کاسکینڈل سامنے آنے پر اینٹی کرپشن کو ریفرنس ارسال کر دیا گیا ۔اے ڈی سی آر نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو ریفرنس ارسال کیا ہے جس کے بعد ملوث پٹواریوں اور پرائیویٹ منشیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحصیل سٹی کے پٹوار سرکل نیاز بیگ میں رقبوں کے ریکارڈ میں جعلسازی کی گئی، پچاس سے زائد خارج شدہ انتقالات کی بوگس دستاویزات تیار کی گئیں،نیاز بیگ سرکل کے پوش علاقوں کی اراضی کی بھی جعلی دستاویزات بنائی گئیں۔ ابتدائی تحقیقات میں موضع نیاز بیگ کے پٹواری خادم حسین اور دیگر کے خلاف ثبوت مل گئے ہیں۔