دبئی : (سپورٹس ویب ڈیسک ) پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے۔
سعودی پروفیشنل لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو نے الحزم کے خلاف کیریئر کا 850 واں گول کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
الراس میں کھیلے گئے میچ میں کھیل کے 33ویں منٹ میں عبدالرحمن غریب نے میچ کا پہلا گول کیا ، عبد الله الخيبري ، اتاویو اور سادیومانے نے بھی النصر کے لئے گول کیا۔
کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر نے الحزم کو ایک مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔
Another great team performance !
We keep improving.
Let’s go @AlNassrFC ????????
850 career goals and still counting!???????????? pic.twitter.com/BmmOx1nAtJ— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) September 2, 2023
کرسٹیانو رونالڈو کے بعد سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز لیونل میسی کے پاس ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں اب تک 818 گولز کیے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کھلاڑی بننے کا بھی اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔