نجی ہسپتال میں بچوں کو جنم دینے والی خاتون کے 5 میں سے 3 نومولود بچے انتقال کر گئے
بہاولپور (نیوز ڈیسک) بہاولپور میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش کے فوری بعد والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی، نجی ہسپتال میں بچوں کو جنم دینے والی خاتون کے 5 میں سے 3 نومولود بچے انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش پر خوشی منانے والے خاندان پر کچھ ہی دیر میں قیامت گر گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپور میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی، تاہم صرف 2 ہی بچوں کی جان بچائی جا سکی۔
بہاولپور کے نجی ہسپتال میں ایک خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے معائنے کے لیے تمام بچوں کو فوری آئی سی یو منتقل کیا۔ پیدائش کے بعد بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے باعث ڈاکٹرز نے بچوں کی حالت کو غیر تسلی بخش قرار دے کر انہیں انکیبیوٹر پر منتقل کیا، تاہم 5 میں سے 3 بچوں کو جان نہ بچائی جا سکی۔ 5 بچوں کی پیدائش پر خاندان خوشی منانے میں مصروف تھا جب انہیں 3 بچوں کے انتقال کی افسوسناک خبر سنائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ جو 3 نومولود بچے انتقال کر گئے ان میں 1 بیٹا اور 2 بیٹیاں تھیں۔