ایشیا کپ: نیپال نے بھارت کو جیت کیلئے 231 رنز کا ہدف دے دیا

پالی کیلے: (سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں نیپال نے بھارت کو جیت کیلئے 231 رنز کا ہدف دے دیا۔ سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں ہونیوالے ایشیا کپ کے پانچویں ون ڈے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کی پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 230 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

نیپال کی جانب سے سومپال کامی 48، کشال بھرتیل 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی طرف سے محمد سراج اور رویندرا جدیجا نے 3، 3 جبکہ محمد شامیہارڈیک پانڈیا، شرڈل ٹھاکر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارتی ٹیم نے فیلڈنگ کے دوران تین کیچز بھی چھوڑے، بھارتی ٹیم نے جسپریت بمراہ کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔