راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سیکرٹری سیاحت پنجاب آصف بلال لودھی کی خصوصی ہدایات پر اور ڈپٹی کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز حافظ غضنفر علی کے زیر نگرانی ٹورازم اسکواڈ مری میں سیاحوں کی مدد میں پیش پیش ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر پنجاب ٹورازم اسکواڈ عثمان اسلم نے ملکہ کوہسار آنے والے سکھ سیاحوں کا خیر مقدم کیا،انہوں نے سکھ سیاحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ کوہسار مری میں سیاحت کے بارے میں رہنمائی کے لیے سیاحتی مقام پر پنجاب ٹورازم اسکواڈ کی ٹیم سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
1421 ٹورازم اسکواڈ کی ہیلپ لائن نمبر پر کال کرکے بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ انسپکٹر عثمان اسلم کا کہنا تھا کہ پنجاب ٹورازم اسکواڈ ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی رہنمائی اور حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
انسپکٹر عثمان اسلم نے کہا کہ پنجاب ٹورازم اسکواڈ کا مقصد سیاحوں کی رہنمائی اور حفاظت ہے۔ ملکہ کو ہسار مری آنے والے سکھ سیاح نے پنجاب ٹورازم اسکواڈ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان نے مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سکھ سیاحوں کے لئے بہت اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے حکومت پنجاب (محکمہ سیاحت) کے اس اقدام کو سراہا اور کہا مری میں بیرون ممالک کی طرح پنجاب ٹورازم اسکواڈ کی تعیناتی کی تعریف کی۔ انہوں نے آ خر میں پوری دنیا کو پاکستانی سیاحت کے حوالے سے پیغام دیا کہ پاکستان امن پسند اور قدرتی خوبصورتی سے مالامال ملک ہے۔ خصوصاً سیاح حضرات مری آئیں یہاں پنجاب ٹورازم اسکواڈ ان کی رہنمائی اور حفاظت کیلئے ہمہ وقت موجود ہے۔