اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موٹر وے پولیس نے 3 لاکھ روپے مالیت کا گمشدہ موبائل فون تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیا ۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق پشاور کے رہائشی عمر نامی شخص پشاور سے اسلام آباد بذریعہ موٹروے سفر کرتے ہوئے چار سدہ کے قریب ٹائر چیک کرنے رکا جہاں اس کا موبائل فون گر گیالیکن اسے پتہ نہ چلا اور اس نے اپنا سفر جاری رکھا کچھ دیر بعد یاد آنے پر وہ پریشان ہو گیا اور راستے میں آنے والی موٹروے پولیس موبائل سے مدد طلب کی ،موبائل فون کی قیمت تقریباً 3 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔
اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے مذکورہ موبائل فون کی تلاش شروع کر دی بآلاخر موبائل فون تلاش کر لیا گیا اور مالک کو اطلاع دے دی گئی ۔بعد ازاں مالک نے بیٹ آفس ا ٓ کر اپنا موبائل وصول کیا اور موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔