دبئی (نیوز ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ جیت پاکستان کی عادت بن گئی ہے اس ٹیم سے مقابلہ اب بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کیلئے آسان نہیں ہوگا۔دبئی میں منعقد ہ ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ایشیا کپ ایک لمبا ٹورنامنٹ ہے، کوئی ایک میچ نہیں ہے جسے کھیل کر کوئی بھی ٹیم سیمی فائنل میں جاسکتی ہے، ایشیا کپ 20 کے بجائے 50 اوور کا میچ ہے لہٰذا اس میچ کیلئے مختلف مائنڈ سیٹ اور مختلف حکمت عملی درکار ہوگی، ان میچز میں ہر ٹیم کے نوجوان بولرز کی کارکردگی 10 اوورز سے معلوم ہوگی کیوں کہ ہر بولر کے پاس اب 4 اوور کے بجائے 10 اوور ہوں گے۔
پاکستان ٹیم کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھاکہ پاکستانی ٹیم اور مینجمنٹ نئے طریقے کار ا?زما رہی ہے جس کے تحت ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نئے کھلاڑیوں حتیٰ Wکہ نئے کپتان کو بھی ا?زمایا گیا، اب تو پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے، اس ٹیم کا مقابلہ کرنا بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کیلئے ا?سان نہیں ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں کسی ایک ٹیم کی فتح پر وسیم اکرم نے کہا کہ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان اور بھارت دو اہم ٹیمیں ہیں جن کیلئے دنیا بھر سے شائقین کی سپورٹ ہے، دنیا بھر کی نظریں ان دونوں ٹیموں پر ہیں لیکن اس سب کے باوجود آپ دوسری ٹیموں کو نظر انداز نہیں کرسکتے کیوں کہ پچھلی مرتبہ سری لنکا ایشیا کپ جیت گیا تھا اور پاکستان بھارت سمیت باقی ٹیمیں بھی ایشیا کپ کھیلنے آئی ہیں۔بابر اعظم کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ بابراعظم رائٹ ٹریک پر ہے، کپتانی سیکھ رہا ہے اور پرفارمنس دے رہا ہے جب کہ پاکستان ٹیم اس وقت جیسی پرفارمنس دے رہی ہے اس سے یہ ایک مکمل ٹیم لگ رہی ہے، ٹیم متحد ہے ، جیت پاکستان کی عادت بن گئی ہے جو کہ ایک اچھی علامت ہے۔
دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق، صدر بیلا روس سرکاری دورہ مکمل کرکے واپس روانہ
دھرنا ایک تحریک ہے،عمران خان کی کال تک یہ دھرنا جاری رہے گا،علی امین گنڈا پور
پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں: آرمی چیف
کسی کو ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دینگے : چیف کمشنراسلام آباد
بشریٰ بی بی نے پارٹی اور صوبائی حکومت کو ٹیک اوور کرلیا، گورنر خیبرپختونخواہ
افغان شہری این اوسی کے بغیر31 دسمبرکے بعد اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے: نقوی
ماڈل ٹاؤن کے بعد سانحہ ڈی چوک بھی جعلی حکومت کے ماتھے کا جھومر بن گیا، بیرسٹرسیف
بیلاروس کے صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے
سپریم کورٹ آئینی بینچ کا پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر از خود نوٹس لینے سے انکار
مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی، من گھڑت ہیں: سکیورٹی ذرائع