قیدی کی کونسلنگ کی اشد ضرورت ہے، وہ بھی ہماری طرح انسان ہے
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) مشیر انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ قیدیوں کی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،قیدی کی کونسلنگ کی اشد ضرورت ہے، قیدی بھی ہماری طرح انسان ہے ۔اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
مشعال ملک نے کہا چارج سنبھالنے کے بعد میرا پہلا دورہ ہے اور ہم خود اس سے متاثرہ ہیں ۔جیل کے اندر کے لوگ بھی انسان ہیں، ہر کشمیری ایک قیدی ہے ۔کشمیری قید کی زندگی گزار رہے ہیں، لوگوں کے حقوق کی بات کرتے رہے ہیں۔قیدیوں کے مسائل کو حل کریں گے خواتین کی جیل کا بھی دورہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا جیل کی کافی چیزوں کے حوالے سے مطمئن ہوں، قیدی بچوں سے ملاقات بھی کی ۔
صفائی ستھرائی اور کھانے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا، ٹیکنیکل کی سہولیات بھی دی جارہی ہیں ۔ مشیر انسانی حقوق نے کہا ہائی پروفائل قیدیوں کو فیملیز کے ساتھ ملاقات کی بھی اجازت ہے۔قیدی کو دی جانے والی سہولیات کی تمام فہرست قیدی کو بھی دی جاتی ہے ۔قیدی کی کونسلنگ کی اشد ضرورت ہے، قیدی بھی ہماری طرح انسان ہے ۔اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو علامہ اقبال یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہے ۔
ہندوستان کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہے ۔اسلام آباد کی جیل نہ ہونے کی وجہ سے قیدی یہاں منتقل کیئے گئے ہیں ۔8200 قیدی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور 150 کیمرے لگائے گئے ۔500 قیدی خیبر پختونخوا سے ہیں ان قیدیوں کو خیبر پختونخوا منتقل کیا جائے گا ۔بچوں کو کمپوٹر کی سہولت دی گئی ہے، قیدیوں کی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔